- ایشیا چیمپئن شپ کے فاتح تن سازوں نے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیے
- اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی
- نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار
- کوئٹہ اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
- بڑھتی عمر اور یادداشت کمزور؟ چاکلیٹ کھائیں
- سی آئی اے چیف کا دورہ بیجنگ؛ حکام سے خفیہ ملاقاتیں
- سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ
- ننھی اشیا کی مدد سے انسانی زندگی کی منظر کشی
- بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم؛ 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی
- کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
- کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم ٹی ٹی پی شاکر گروپ کا کارندہ گرفتار
- صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل
- 9 مئی واقعات؛ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور
- اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے، نواز شریف
- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
ہجرت کالونی،ریلوے پولیس اہلکار نے خود کوگولی مار لی
متوفی ڈیوٹی پرجانے کیلیے اسٹورروم میںیونیفارم پہن رہا تھا،گولی چلنے کی آواز آئی، اہلیہ۔ فوٹو: فائل
کراچی: ہجرت کالونی کے رہائشی ریلوے پولیس اہلکار نے گھر میں کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔
واقع کے وقت متوفی کے گھر میں سورہ مزمل کی فاتح ہو رہی تھی ، متوفی ڈیوٹی پر جانے کے لیے اسٹور روم میں یونیفارم پہن رہا تھا یہ بات متوفی کی اہلیہ رشیدہ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود مکان نمبرSE/2ہمپ یارڈ ہجرت ریلوے کالونی کے رہائشی40 سالہ اﷲ ڈینو شیخ ولد ارباب علی شیخ نے گھر میں کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی۔
متوفی کی اہلیہ رشیدہ بی بی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی3بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکہ اﷲ ڈینو2 بھائی اور3 بہنوں میں سب سے چھوٹا تھا متوفی ریلوے پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھا ، اﷲ ڈینو شیخ کا آبائی تعلق خیر پور ناتھن شاہ سے تھا ، خیر پور ناتھن شاہ میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور12سال سے زائد عرصے سے کراچی ڈویژن میں تعینات تھا ، متوفی کی ان دنوں کینٹ ریلوے پولیس لائن میں تعیناتی تھی واقعے کے وقت متوفی کو ڈیوٹی پر قراقرم ایکسپریس سے حیدرآباد جانا تھا۔
دوپہر کو کھانا کھایا اور ڈیوٹی پر قراقرم ایکسپریس کے ذریعے حیدر آباد جانے کیلیے یونیفارم پہننے کے لیے اسٹور روم میں چلا گیا ، گھر میں سورہ مزمل پڑھی جا رہی تھی اور محلے کی بچیاں آئی ہوئی تھیں ، اﷲ ڈینو شیخ نے یونیفارم اور جوتے پہن لیے تھے اس کے بعد اچانک گولی چلنے کی آواز آئی بچے اور بیوی بھاگتے ہوئے اسٹور میں گئے تو دیکھا کہ اﷲ ڈنو زمین پر پڑا تڑپ رہا تھا اور اس کے سر سے خون فوارے کی طرح نکل رہا تھا ، کچھ دیر زمین پر تڑپنے کے بعد وہ ساکت ہو گیا ،بیوی شور مچاتی ہوئی گھر سے نکلی علاقہ کے لڑکے آئے اور اﷲ ڈینو کو پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے جناح اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔