سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن ڈے منایا گیا

آن لائن  منگل 7 فروری 2017
سعودی عرب دنیا میں وہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے سے روکا جاتا ہے۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب دنیا میں وہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے سے روکا جاتا ہے۔ فوٹو : فائل

ریاض:  سعودی حکومت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم خواتین منایا گیا اور دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا سعودی حکومت نے ملک بھر میں ویمن ڈے مناکر تاریخ رقم کر دی۔

دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں 3 روزہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ تقریبات میں سعودی شاہی خاندان کے افراد نے بھی شرکت کی جب کہ سینٹر کے ترجمان محمد علی سیف نے کہا کہ ہم سعودی خواتین کی کامیابیوں کے بارے میں دنیا کو بتانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے سعودی عرب کو خواتین کے حقوق اور ان کے کردار کو محدود کر نے کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ورلڈ اکنامک فورم کی 2015میں شائع ہونے والی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ میں سعودی عرب کو جنسی مساوات کی بنیاد پر 145 ممالک میں سے 134ویں نمبر پربتایا گیا تھا جب کہ سعودی عرب دنیا میں وہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے سے روکا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہرعورت کوتعلیم غیرملکی سفر اور شادی کی اجازت کیلیے ایک مرد سرپرست کی ضرورت ہوتی ہے جوعام طور پر باپ یا بھائی بھی ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔