طاہرالقادری اندھیرے کمرے میں کالی بلی ڈھونڈھ رہے ہیں، گیلانی

ویب ڈیسک  جمعـء 4 جنوری 2013
عوامی سیاستدان آمروں کے خلاف لڑتے ہیں لیکن طاہرالقادری کس کے خلاف لڑ رہے ہیں پتہ نہیں،یوسف رضا گیلانی فوٹو: ایکسپریس

عوامی سیاستدان آمروں کے خلاف لڑتے ہیں لیکن طاہرالقادری کس کے خلاف لڑ رہے ہیں پتہ نہیں،یوسف رضا گیلانی فوٹو: ایکسپریس

ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ طاہرالقادری اس پارلیمنٹ کےخلاف لڑرہے ہیں جس نےآئین بحال کیا۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتےہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوامی سیاستدان آمروں کے خلاف لڑتے ہیں لیکن طاہرالقادری کس کے خلاف لڑ رہے ہیں پتہ نہیں، وہ اندھیرے کمرے میں کالی بلی ڈھونڈھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس کرنا ہرایک  کا حق ہے مگرجلسے جلوس کی آڑ میں کسی کو امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ اعتزاز احسن نے ان کے ساتھ صحیح نہیں کیا اگرتوہین عدالت کیس میں 6 ماہ کے لئے جیل بھجوا دیتے تووہ دو تین اورکتابیں  لکھ لیتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔