6جنوری کوٹارگٹ کلنگ کیخلاف نمائش چورنگی پر دھرنا دینگے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 5 جنوری 2013
اہلسنت والجماعت کے رہنما ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ناگن چورنگی پرمظاہرے سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

اہلسنت والجماعت کے رہنما ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ناگن چورنگی پرمظاہرے سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: اہلسنت و الجماعت کے تحت علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے اورکارکنان کے قتل  کے خلاف جمعہ کو مرکز اہلسنت ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں مولانا رب نواز حنفی، ڈاکٹرمحمد فیاض و دیگر نے کہا کہ علامہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، حکومت ابھی تک حملہ آوروںکی گرفتاری میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیںکررہی ہے۔

کراچی میں اہلسنت کا بہتا لہو اور اہلسنت علما ، طلبا اورکارکنان کے قتل میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری انتظامی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت نے اگر 2دن میں علامہ اورنگزیب فاروقی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار نہ کیا تو 6جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر نمائش چورنگی پر بھر پور احتجاجی دھرنا ہوگا ، کراچی میں اہلسنت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر چیف جسٹس  اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ایکشن لیں  ،انھوں نے کہا کہ حکومت نے علما کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔

04

انھوں نے کہاکہ بعض افسران حملے کی صحیح رخ پر تفتیش کرنا چاہتے تھے جنہیں افسران بالا کی جانب سے روک دیا گیا ، انھوں نے کہاکہ  سال 2012میں 650سے زائد اہلسنت کارکنان کو ملک بھر میں نشانہ بنایا گیا،کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ہمیں اہلسنت حقوق دیے جائیں ورنہ پھر 11جنوری اسلام آباد کی طرف تحفظ اہلسنت لانگ مارچ روانہ ہوجائے گا اور 18جنوری کواسلام آباد پہنچ کر لاکھوں افراد پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔