غلام محی الدین نے ’’مولا جٹ ٹو‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 11 فروری 2017
جس کردار کے لیے منتخب کیا وہ میرے مزاج کے مطابق بہتر نہیں لگا، اداکار۔ فوٹو: فائل

جس کردار کے لیے منتخب کیا وہ میرے مزاج کے مطابق بہتر نہیں لگا، اداکار۔ فوٹو: فائل

کراچی: ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ ٹو ‘‘ جس کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

فلم میں غلام محی الدین کو بھی اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم انھوں نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ بلال لاشاری ایک اچھے ہدایت کار ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی لیکن فلم میں مجھے جس کردار کے لیے انہوں نے منتخب کیا یہ کردار میرے مزاج کے مطابق بہتر نہیں لگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔