- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- چند درآمدی اشیا پر پابندی میں نرمی، نوٹیفکیشن جاری
- چیمپیئنز لیگ فائنل؛ ریال میڈرڈ فاتحم لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟ (بلاگ برائے اتوار)
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ شروع
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
- جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی
- پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، مریم نواز
- سی پی این ای کے سالانہ انتخابات؛ کاظم خان صدر، ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب
- نائیجریا میں مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے والدین کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل
- ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
- وزیراعظم اورڈی جی آئی ایس پی آر کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
سگریٹ کی درآمد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب
لاہورکے ڈسٹری بیوٹرنے جاپانی سگریٹ منگوائے، ٹیکس ڈیوٹی بچانے کیلیے قیمت کم بتائی۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: ملک بھر میں سگریٹوں کی درآمد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا اسکینڈل بے نقاب کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلام آباد کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ لاہور کے ڈسٹری بیوٹر میسرز نیمیرک ڈسٹری بیوشن کی جانب سے جاپان ٹوبیکو انٹرنیشنل کے کیمل سگریٹ برانڈ درآمد کیے جا رہے ہیں جن پرقانون کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ریٹیل قیمت کے لحاظ سے واجب الادا ہوتی ہے لیکن ان درآمدی سگریٹوں کی قیمت اتنی کم بتائی گئی کہ ان پر درآمد کردہ اشیا کے حوالے سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس لاگو ہی نہیں ہوتا۔
ادھر کسٹم انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی جانب سے مذکورہ کیس لاہور کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو بھجوایا گیا اور ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس لاہور نے مذکورہ کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی ٹیم تشکیل دی جس نے اس کیس کی انکوائری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مذکورہ درآمد کنندہ نے حال ہی میں 22 لاکھ سے زائد کے کیمل سگریٹ پاکستان میں درآمد کیے جن پر ریٹیل قیمت 57.26 روپے سے لے کر 61.53 روپے فی پیکٹ ڈیکلیر کی گئی تھی جبکہ مارکیٹ میں اصل ریٹیل قیمت سیلز ٹیکس کے علاوہ 93 روپے 74 پیسے سے لے کر 101روپے 80 پیسے تک ہے۔
کسٹم انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ریٹیل قیمت بشمول تمام ٹیکس وڈیوٹیز پر لاگو ہوتا ہے، اس طرح امپورٹر میسرز نیمیرک ڈسٹری بیوشن نے کلیئرنگ ایجنٹ کی مدد سے غلط ریٹیل قیمت لکھتے ہوئے 9کروڑ6 لاکھ50ہزار روپے کی ٹیکس چوری کی۔
علاوہ ازیں کسٹم ڈائریکٹوریٹ نے مذکورہ کیس مزید کارروائی کے لیے کلکٹر کسٹمز لاہور کو بجھوا دیا ہے جو مذکورہ امپورٹر کے خلاف کسٹم ایکٹ 1969 کی دفعہ 79،80،32(1) (2) اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005کے سیکشن 3،12(4) اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے سیکشن 3،2(a) کے تحت کارروائی کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔