کراچی: میٹروول میں دکان اورمواچھ گوٹھ میں پولیس پردستی بم سے حملہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 جنوری 2013
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

کراچی: میٹروول میں سیاسی جماعت کے رہنما کی دکان اور مواچھ گوٹھ میں پولیس پردستی بم سےحملے کئے گئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے رہنما کی دکان پر حملے میں 2 سے 3 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے جبکہ دھماکہ دیسی ساختہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکے سے میڈیکل اسٹور کے قریب پتھاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے سے کسی قسم کے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں، ایس پی سائٹ اکرم ابڑو کے مطابق میڈیکل اسٹور مالک ڈاکٹر محمد ذاکر حسین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔