متعلقہ حکام کی غفلت سےزہریلا شربت پینے سے ہلاکتیں ہوئیں ،شہباز شریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 جنوری 2013
شہبازشریف  نے پی آئی سی ادویات کیس کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ 2دن میں طلب کرلی ہے،  فوٹو: فائل

شہبازشریف نے پی آئی سی ادویات کیس کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ 2دن میں طلب کرلی ہے، فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اگر متعقلہ حکام فرائض صحیح انجام دیتے تو کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے ہلاکتیں رونما نہ ہوتیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ متعلقہ حکام اپنے فرائض صحیح طریقے سے ادا کرتے تو لاہور اورگوجرانوالہ میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے ہلاکتوں  کو روکا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی تیاری  میں  استعمال ہونے والے خام مال کی جانچ پڑتال کا مؤثرمیکنزم نہایت ضروری ہے۔

شہبازشریف نےکہا کہ کھانسی کے زہریلے شربت کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بیرون ملک بھیجے گئے ہیں،رپورٹ ملنے پر ان افسوسناک واقعات کے ذمہ داروں کا درست تعین ہوسکے گا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے پی آئی سی ادویات کیس کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ بھی 2 دن میں طلب کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔