بپاشا باسو نے اپنی فٹنس ڈی وی ڈی لانچ کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 جنوری 2013
تقریب میں بپاشا نے ڈانس بھی کیا جس پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی۔ فوٹو: فائل

تقریب میں بپاشا نے ڈانس بھی کیا جس پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی فٹنس ڈی وی ڈی لانچ کردی ہے۔

بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو کی دوسری فٹنس ڈی وی ڈی کی رونمائی کے لئے ممبئی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر بپاشا کا کہنا تھا کہ فٹنس ڈی وی ڈی کا مقصد لوگوں میں ورزش کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ  درست طریقے سے وزن کم کرنے کے طریقوں کو اجاگر کرنا ہے، تقریب میں بپاشا نے ڈانس بھی کیا جس پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔