ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک  پير 13 فروری 2017
قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو سراہتی ہے، وزیراعظم نواز شریف۔  فوٹو؛ فائل

قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو سراہتی ہے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور دہشت گردوں کا ملک سے نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ جوانوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور دہشت گردوں کا ملک سے نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ کر دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔