جوئے روٹ کو انگلش ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

اسپورٹس ڈیسک  پير 13 فروری 2017
بین اسٹوکس کو جوئے روٹ کا نائب مقرر کردیا گیا ہے- فوٹو: فائل

بین اسٹوکس کو جوئے روٹ کا نائب مقرر کردیا گیا ہے- فوٹو: فائل

لندن: انگلش ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا تاج جوئے روٹ کے سر سج گیا جب کہ بین اسٹوکس کو ان کا نائب مقرر کردیا گیا ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹرکک نے گذشتہ ہفتے انگلش ٹیم کی کپتان سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا تاج جوئے روٹ کے سر سج گیا جب کہ بین اسٹوکس کو ان کا نائب مقرر کردیا گیا ہے، 26 سالہ روٹ بطور ٹیسٹ کپتان اپنی نئی اننگز شروع کرنے کے لیے ابھی 5 ماہ تک انتظار کریں گے، انگلش ٹیم اب جولائی میں جنوبی افریقہ سے سیریز کی میزبانی کرے گی،

دوسری جانب جوئے روٹ نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہوگا، میں اس کا موقع ملنے پر خود کو بہت خوش قسمت خیال کررہا ہوں، ہمارے پاس کھلاڑیوں کا بہت اچھا گروپ موجود ہے اور ہم آنے والے دنوں میں انگلش ٹیم کو مزید آگے لے جانا چاہیں گے ، ڈریسنگ روم میں کک کی موجودگی یقینی طور پر ہمارے لیے فائدہ مند ہوگی جو ہمارے مددگار ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔