- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
کرپٹ حکومت ملک وقوم پر بوجھ بن چکی ہے، عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوان نہیں جیلوں میں ہونا چاہیے، کر پشن کرنے والے ملک اور قوم کے خیرخواہ نہیں، ہم ملک وقوم کو ان سے نجات دلا کر ہی دم لیں گے، کرپٹ حکومت ملک اور قوم پر بوجھ بن چکی ہے، تحریک انصاف پانامہ کے معاملے کو انجام تک پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک وقوم کے مفاد کی جنگ لڑرہی ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اگر ملک سے مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تواس کیلیے ملک کو کرپشن سے مکمل نجات دلانا ضروری ہے، نوازشریف اور ان کی حکومت ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کررہی ہے اور کرپٹ حکومت ملک اور قوم پر بوجھ بن چکی ہے۔
دریں اثنا عمران خان نے لاہور میں بم دھماکے کے باعث دورہ خیبر پختونخوا موخر کردیا، پارٹی چیئرمین آج لاہور آئیں گے اور دہشت گردی میں زخمی ہونے والوں کی اسپتالوں میں عیادت کریں گے۔
علاوہ ازیں عمران خان نے بنی گالہ میں پارٹی رہنما چوہدری سرور اور چوہدری اشفاق سے ملاقات کے دوران پانامہ لیک کیس، پارٹی اموراور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور کے حوالے سے مشاورت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔