مومنہ کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ان کی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق ہوگئی

ویب ڈیسک  منگل 14 فروری 2017
مومنہ مستحسن نے گزشتہ سال اپنے مداحوں کو پاکستانی نژاد امریکی بینکر سے منگنی کرنے کی خوش خبری دی تھی، فوٹو : فائل

مومنہ مستحسن نے گزشتہ سال اپنے مداحوں کو پاکستانی نژاد امریکی بینکر سے منگنی کرنے کی خوش خبری دی تھی، فوٹو : فائل

 کراچی: کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹنے کی افواہیں کافی عرصے سے سرگرم تھی تاہم اب سوشل میڈیا پر ان کی ایک پوسٹ افوافوں کی تصدیق کررہی ہے کہ وہ اب اکیلی ہیں۔

کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی  گلوکارہ مومنہ مستحسن جنہوں نے گزشتہ سال اپنے مداحوں کو پاکستانی نژاد امریکی بینکر سے منگنی کرنے کی خوش خبری دی تھی لیکن کچھ ہی عرصے بعد ان کی منگنی ٹوٹنے کی خبریں گردش کرنے لگیں جس پر مومنہ نے کافی غصہ کا اظہار کیا تھا لیکن اس وقت انہوں نے منگنی ختم ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی تاہم اب ایک بار پھر خبریں گردش کررہی ہیں کہ مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ چکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سے منگنی کرلی

ویلنٹائین ڈے پر مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی سائٹ اسنیپ چیٹ پر کارڈ شئیر کیا جس میں انہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’جو لڑکیاں سنگل ہوتی ہیں انہیں بھی ویلنٹائین ڈے کا تحفہ ملتا ہے۔‘‘

اس خبر کو بھی پڑھیں : مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ گئی؟

مومنہ کی جانب سے اسنیپ چیٹ پر کارڈ شئیر کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ گلوکارہ کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کے  رشتہ سے منسلک نہیں  تاہم مومنہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔