- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
میچ فکسنگ کے الزام میں ناصرجمشید بُکی سمیت برطانیہ میں گرفتار
لندن: پاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید اور بکی یوسف کو گرفتار کرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان سپر لیگ میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے تناظر میں 2 افراد کو گرفتارکئے جانے کی تصدیق کی جب کہ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں افراد کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان ہے جنہیں 13 فروری کو حراست میں لیا گیا تھا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد سے طویل انٹرویو کے بعد انہیں اپریل 2017 تک ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پی سی بی کا فکسرز کو قرار واقعی سزا دینے کا فیصلہ
دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں گرفتار ہونے والوں میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے بلے باز ناصر جمشید اور برطانوی بکی یوسف شامل ہیں جنہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جب کہ ناصر جمشید کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد انہیں پی سی بی کی جانب سے معطل کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائٹیڈ کو بڑا جھٹکا، شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔