- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
سائرہ شہروز کی پہلی فلم”چلے تھے ساتھ“ 21 اپریل کو ریلیز ہوگی
کراچی: خوبرو اداکارہ سائرہ شہروز کی فلم ”چلے تھے ساتھ“ کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا جو 21 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم ’’چلے تھے ساتھ‘‘ کی دیگرکاسٹ میں ژالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، فارس خالد، شمیم ہلالی، شیرباز کلیم اور بین الاقوامی اداکار وفلم ساز کینٹ ایس لیونگ شامل ہیں۔ اس فلم کی ہدایات عمر عادل نے دی ہیں اور فلم کے پروڈیوسرز بینش عمر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر شیخ شیراز مبشر ہیں۔
ہدایت کارعمر عادل نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نہ صرف رومانوی مزاح فلم ہے بلکہ اس میں ڈرامہ بھی ہے، فلم میں زندگی کے تمام پہلوﺅں کو اجاگر کیا ہے، ہم نے فلم کو حقیقت سے قریب رکھنے کی کوشش کی ہے، فلم بینوں کو اس میں رشتوں کی مٹھاس اور کڑواہٹ دونوں کا عکس نظر آئے گا۔ فلم کی ریلیز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان سوچ سمجھ کر کیا ہے، ہماری فلم میں شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مناظر فلم کی کہانی کا حصہ ہیں اور بہار وہاں کا خاص موسم ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں وہاں کی خوبصورتی بے حد نکھری ہوتی ہے، فلم نہ صرف تفریح کا سامان سمیٹے ہوئے بلکہ یہ فلم یقیناً لوگوں کو حسین سفر کے لیے بھی چاہت پیدا کرے گی۔
فلم کا ٹیسر گزشتہ سال کے اواخر میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم کا ٹریلر اب تک ریلیز نہیں کیا گیا۔ اس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسر اور ٹریلر کے فرق کوابھی تک پوری طرح نہیں سمجھا گیا، ہم نے کوشش کی کہ ٹیسر کے معنی اور تعریف پر پورے اتریں اور اسے فلم کی بطور پہلی جھلک کے طور پر ہی لیں، فلم کے ٹریلر میں تاخیر کی دو وجوہات ہیں ایک تو لوگوں میں تجسس برقرار رہتا ہے اور فلم میں ہمارے پارٹنرز کے ساتھ گفت و شنید چل رہی تھی یہ بھی فلم کے ٹریلر میں تاخیر کی ایک وجہ ہے، فلم کا ٹریلر رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کریں گے جس کے ساتھ ہم فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔