پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے رہیں گے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  بدھ 15 فروری 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں دھماکا پاکستان دشمنوں کی گھناؤنی سازش ہے اور ہم پاک سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے رہیں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہورمیں دھماکا پاکستان دشمنوں کی گھناؤنی سازش ہے لیکن بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتیں، پولیس افسروں اوراہلکاروں نےعظیم مقصد کیلئے قربانی دی جب کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور شہریوں کی شہادت پر بھی دلی صدمہ ہوا ہے۔ پوری قوم شہدا کے لواحقین کےغم میں برابرکی شریک ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

وزیر اعلی نے کہا کہ قوم شہدا کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، دہشت گرد انسانیت کے سفاک دشمن ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والے کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے، دہشت گردوں کےناپاک وجود سے پاک سرزمین کوپاک کرکے رہیں گے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ضرورسرخروہوگی.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔