سیاسی ڈرون حملہ کرنے والا ہوں قوم ذہنی طور پر تیاررہے،الطاف حسین

ویب ڈیسک  اتوار 6 جنوری 2013
قوم سیاسی ڈرون حملے کےلئے تیار رہے،الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

قوم سیاسی ڈرون حملے کےلئے تیار رہے،الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہاگلے 72 گھنٹوں کے دوران وہ سیاسی ڈرون حملہ کرنے والے ہیں قوم ذہنی طور پر تیار رہے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ آئندہ 3 روز میں وہ ایسا سیاسی ڈرون حملہ کریں گے جس کا جواب شائد پورے ملک میں کسی کے پاس نہ ہو۔ الطاف حسین نے قوم سے اپیل کی کہ آئندہ 3 دنوں کے دوران ذہنی طور پر تیار رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔