کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر گاڑی پل سے نیچے آگری، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 15 فروری 2017
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑی بے قابو ہوکر نیچے جاگری، عینی شاہدین، فوٹو؛ ایکسپریس/ محمد ثاقب

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑی بے قابو ہوکر نیچے جاگری، عینی شاہدین، فوٹو؛ ایکسپریس/ محمد ثاقب

 کراچی: لیاری ایکسپریس وے پرگارڈن کے قریب گاڑی پل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر گارڈن کے قریب گاڑی پل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے،  واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

جائے حادثہ پر اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے چاروں افراد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور کار بے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگری۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔