عالمی کرکٹ پربھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے،شعیب اختر

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 15 فروری 2017
شعیب اختر کا فکسنگ اسکینڈل پی سی بی اور آئی سی سی کے بجائے کسی سرکاری تحقیقاتی ادارے سے کرانےکا مطالبہ . فوٹو فائل

شعیب اختر کا فکسنگ اسکینڈل پی سی بی اور آئی سی سی کے بجائے کسی سرکاری تحقیقاتی ادارے سے کرانےکا مطالبہ . فوٹو فائل

نئی دہلی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح مل کرچلیں۔

ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں انھوں نے کہا کہ بھارت کو بڑے اور پاکستان کو چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیے اور مل کر آگے بڑھیں۔ انھوں نے اس انٹرویو میں مختلف ایشوز پر بات کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شعیب اخترکا قومی کرکٹرز کو منفرد مشورہ

شعیب اختر تازہ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے بھی ٹویٹر پر سخت برہمی ظاہر کرچکے ہیں، انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں قصور وار قرار پانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جب کہ انھوں نے تحقیقات پی سی بی اور آئی سی سی کے بجائے کسی سرکاری تحقیقاتی ادارے سے کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔