- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
رنبیر کپور سوشل میڈیا سے دور کیوں ؟؟
ممبئی: بھارتی اداکار رنبیر کپور سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس کی وجہ آج تک کسی کو نہیں پتہ چل سکی لیکن اب حقیقت سامنے آہی گئی۔
پریانکا چوپڑا، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما سمیت جہاں دیگر بھارتی اداکار سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں وہیں رنبیر کپور سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن آج تک اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اب اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : رنبیرکپور کی شادی کے لئے دلہنیا کا نام سامنے آگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کے والد رشی کپور سوشل میڈیا پر منہ پھٹ ہونے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور غصے کی وجہ سے لوگوں سے الجھ جاتے ہیں تاہم رنبیر اس حوالے سے کافی محتاط رہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہیں غیر ضروری طور پر لوگوں سے الجھنا نہیں چاہیے کیونکہ اس وجہ سے وہ کافی مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹوئٹر پر رشی کپور نے اپنے ہی مذہبی تہوار کا مذاق اُڑا ڈالا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنبیر کو لگتا ہے کہ سوشل میڈیا سے دشمنیاں بڑھتی ہیں اور لوگوں میں منفی تاثر جاتا ہے اور جب اداکار ان کے والد رشی کپور کی طرح سیاسی مسئلوں پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تو اس سے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکار سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔