رنبیر کپور سوشل میڈیا سے دور کیوں ؟؟

ویب ڈیسک  جمعرات 16 فروری 2017
رنبیر سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر غیر ضروری طور پر لوگوں سے الجھنا نہیں چاہیے۔  فوٹو؛ فائل

رنبیر سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر غیر ضروری طور پر لوگوں سے الجھنا نہیں چاہیے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بھارتی اداکار رنبیر کپور سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس کی وجہ آج تک کسی کو نہیں پتہ چل سکی لیکن اب حقیقت سامنے آہی گئی۔

پریانکا چوپڑا، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما سمیت جہاں دیگر بھارتی اداکار سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں وہیں رنبیر کپور سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن آج تک اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اب اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رنبیرکپور کی شادی کے لئے دلہنیا کا نام سامنے آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کے والد رشی کپور سوشل میڈیا پر منہ پھٹ ہونے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور غصے کی وجہ سے لوگوں سے الجھ جاتے ہیں تاہم رنبیر اس حوالے سے کافی محتاط رہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہیں غیر ضروری طور پر لوگوں سے الجھنا نہیں چاہیے کیونکہ اس وجہ سے وہ کافی مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ٹوئٹر پر رشی کپور نے اپنے ہی  مذہبی تہوار کا مذاق اُڑا ڈالا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنبیر کو لگتا ہے کہ سوشل میڈیا سے دشمنیاں بڑھتی ہیں اور لوگوں میں منفی تاثر جاتا ہے اور جب اداکار ان کے والد رشی کپور کی طرح سیاسی مسئلوں پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تو اس سے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکار سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔