کراچی میں قیوم آباد چورنگی پرٹرالر نے 3 افراد کو کچل ڈالا

ویب ڈیسک  جمعرات 16 فروری 2017
وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے فوٹو: آن لائن

وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے فوٹو: آن لائن

 کراچی: قیوم آباد چورنگی پر کنٹینر ٹرالر فٹ پاتھ پر چڑھنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کے پی ٹی انٹرچینج کے نیچے کنٹینر ٹرالر بے قابوہوکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اورزخمی دم توڑ گیا۔

پولس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک معذورخاتون بھی شامل ہے، زخمی ہونے والے 2 بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا ہے تاہم ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعے کے بعد ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم اس کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔