کرم اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے

ویب ڈیسک  جمعـء 17 فروری 2017
ہنگو میں فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فوٹو: فائل

ہنگو میں فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فوٹو: فائل

ہنگو اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان سفارت کارجی ایچ کیو طلب؛ 76 دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ

لوئر کرم ایجنسی میں بھی دہشت گرد سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بم نصب کر رہے تھے کہ فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس کے علاوہ اپر دیر میں بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔