پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا تنگ، 80 افراد کو حراست میں لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 17 فروری 2017
اجلاس میں جرائم پیشہ 112 انتہائی مطلوب افراد کی بھی گرفتاری کی منظوری دے دی گئی ہے : فوٹو : فائل

اجلاس میں جرائم پیشہ 112 انتہائی مطلوب افراد کی بھی گرفتاری کی منظوری دے دی گئی ہے : فوٹو : فائل

لاہور: پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے فورتھ شیڈول میں شامل 80 افراد کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب، ایڈینشنل آئی جی، سی ٹی ڈی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورتھ شیڈول میں شامل 80 افراد کو حراست میں لیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور خودکش حملے میں 13 افراد شہید

اجلاس میں جرائم پیشہ 112 انتہائی مطلوب افراد کی بھی گرفتاری کی منظوری دے دی گئی ہے جب کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حساس تنصیبات کاکنٹرول پاک فوج نےسنبھال لیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔