محکمہ داخلہ پنجاب نے پنڈی اسلام آباد میں خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 17 فروری 2017
حملے کے خدشے کے پیش نظر اہم عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں پر کڑی نظر رکھی جائے، محکمہ داخلہ، فوٹو؛ فائل

حملے کے خدشے کے پیش نظر اہم عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں پر کڑی نظر رکھی جائے، محکمہ داخلہ، فوٹو؛ فائل

 لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خود کش حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں خود کش حملے کا خطرہ ہے، حساس اداروں کو پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں نے جڑواں شہروں میں تخریب کاری کے لیے اسامہ ولد علی محمد نامی خود کش بمبار کو تیار کیا ہے جس کے لیے کوئٹہ کے رہائشی غزالی نامی شخص نے دہشت گرد کو معاونت فراہم کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد میں حساس تنصیبات کاکنٹرول پاک فوج نےسنبھال لیا

 

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے کے خدشے کے پیش نظر اہم عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔