جماعت الاحرار افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے حملے کررہی ہے، سرتاج عزیز

ویب ڈیسک  جمعـء 17 فروری 2017

افغان حکومت پاکستان کے بار بار مطالبے کے باوجود نوٹس نہیں لے رہی، سرتاج عزیز: فوٹو: فائل

افغان حکومت پاکستان کے بار بار مطالبے کے باوجود نوٹس نہیں لے رہی، سرتاج عزیز: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ جماعت الاحرار افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے حملے کررہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے افغان صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی حنیف اتمار کو ٹیلی فون کیا اور انہیں پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام حالیہ دہشت گردی پر گہرے غم اور تکلیف میں ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: 76 دہشتگرد ہمارے حوالے کرو

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جماعت الاحرار کے افغانستان میں محفوظ ٹھکانوں پر سخت تشویش ہے، دہشت گردی کے ان واقعات کے پیچھے جماعت الاحرار ہے، پاکستان نے جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کی فہرست دے دی ہے جس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی نہیں کررہی اور جماعت الاحرار افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے حملے کررہی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں:  حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ  ہے اور اس کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون درکارہے لیکن جماعت الاحرار افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے حملے کررہی ہے جب کہ افغان حکومت پاکستان کے بار بار مطالبے کے باوجود نوٹس نہیں لے رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔