- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
کراچی میں سپر ہائی وے پر کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، پولیس
کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے سپر ہائی وے پر مقابلے میں خودکش بمبار سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی میں سپرہائی وے کے قریب افغان بستی پر چھاپہ مار کر 4 دہشت گردوں کو حراست میں لیا، دوران تفتیش گرفتار دہشت گردوں نے بتایا کہ اس کے مزید ساتھی افغان بستی میں ہوٹل کے عقب میں موجود ہیں جس پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا تو علاقے میں چھپے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 62 دہشت گرد ہلاک
ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے جس کی شناخت رضی محمد کے نام سے ہوئی۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کراچی میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جن میں رینجرز ہیڈ کوارٹر ان کا اہم ہدف تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔