- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
ہوائی جہاز کے مسافروں کیلیے اسپیشل جیکٹ تیار
برسبین: بار بار فضائی سفر کرنے والے خواتین و حضرات کو سامان اٹھانے، سنبھالنے، اشیا کھو دینے یا اضافی سامان پر رقم دینے کا خوف ستاتا رہتا ہے لیکن اب اس کا حل ایک کمپنی نے ’’ایئرپورٹ جیکٹ‘‘ کی صورت میں پیش کیا ہے جو 33 پونڈ (15کلوگرام) تک وزنی اشیا سنبھال سکتی ہے۔
ایئرپورٹ جیکٹ میں 14 جیبیں اور 2 عدد جڑنے اور الگ ہوجانے والی جیبیں شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق ایئرلائنز اکانومی مسافروں سے اضافی سامان پر بے رحمی سے پیش آتی ہے اسی بنا پر ایسی ایک جیکٹ بنائی گئی ہے جس میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، 4 جوتے، 2 جینز، 5 ٹی شرٹس، ڈی ایس ایل آر کیمرہ اور دیگر بہت سا سامان سماسکتا ہے۔
جیکٹ کے ڈیزائنر کا کہنا ہےکہ جیکٹ میں کل 14 گہری جیبیں ہیں اور اس کے علاوہ چھوٹی بڑی کئی جیبیں بنائی گئی ہیں۔ 2 جیبیں ایسی ہیں جنہیں لگایا اور نکالاجاسکتا ہے اور ان میں ایک پورا بیگ سماسکتا ہے۔
آپ اس جیکٹ میں سامان رکھ کر اطمینان سے طیارے تک جائیں اور وہاں اسے ایک بیگ میں رکھ دیں۔
دوسری جانب لوگوں نے ایئرپورٹ سیکیورٹی پر تمام جیبیں خالی کرنے اور دوبارہ جیکٹ میں رکھنے کی جھنجھٹ کی وجہ سے اس جیکٹ کو خود ایک مسئلہ قرار دیا ہے تاہم اس کے ڈیزائنروں کا اصرار ہے کہ وہ اسے آزما چکے ہیں اور انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔