بولٹ نے ٹی20 کرکٹ میں کیوی پیسرکی کفایتی بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 17 فروری 2017
بولٹ نےبٹلرکوپیچھے چھوڑدیا جنہوں نے3برس قبل انگلینڈ کیخلاف ہیملٹن میں4 اوورزمیں 9رنزدےکر2 شکارکیےتھے ۔ فوٹو فائل

بولٹ نےبٹلرکوپیچھے چھوڑدیا جنہوں نے3برس قبل انگلینڈ کیخلاف ہیملٹن میں4 اوورزمیں 9رنزدےکر2 شکارکیےتھے ۔ فوٹو فائل

آکلینڈ: ٹرینٹ بولٹ نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں کفایتی بولنگ کرنے والے کیوی پیسر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ٹرینٹ بولٹ نے جنوبی افریقہ سے میچ میں 4 اوورز کا اسپیل تین حصوں میں مکمل کیا، جس میں محض 8 رنز دے کر2 وکٹیں لیں، آل ٹائم کیوی ریکارڈ ڈینئیل ویٹوری کے نام ہے جنھوں نے 2013 میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں 4 اوورز میں 6رنز کے عوض 3پلیئرز کو آؤٹ کیا تھا،پیسرز میں بولٹ نے اب ای ین بٹلر کو پیچھے چھوڑدیا، جنھوں نے تین برس قبل انگلینڈ کیخلاف ہیملٹن میں4 اوورز میں 9رنز دے کر2 شکار کیے تھے۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔