- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کے باعث 13 اوورز تک محدود کردیا گیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے جس کےجواب میں کراچی کنگز9.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے تھے کہ ایک مرتبہ پھر بارش ہوگئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث امپائرز نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کراچی کنگز کو 8 رنز سے فاتح قرار دے دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے کرس گیل اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کرس گیل ایک بار پھر شائقین کو مایوس کرتے ہوئے صرف 2 رنز پر میچ کی تیسری گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد کپتان کمار سنگاکارا بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور 20 کے مجموعی اسکور پر 2 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شعیب ملک6 اور روی بوپارا ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنا ئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائٹیڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مصباح الیون کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر سیم بلنگ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 10 رنز تک پہنچا تو جارح مزاج بریڈ ہیڈن نے 6 رنز بنانے کے بعد گراؤنڈ بدر ہوگئے جب کہ ڈیون اسمتھ بھی 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان مصباح الحق نے انتہائی سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر صرف 16 رنز بنائے جب کہ شین واٹسن 26 رنز بناسکے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم اور اسامہ میر نے 2،2 جب کہ عثمان خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔