سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کو 10برس بیت گئے

این این آئی  ہفتہ 18 فروری 2017
فروری 2007 میں ہونے والے سانحے میں 40 سے زائد پاکستانی زندہ جل گئے تھے۔ فوٹو: فائل

فروری 2007 میں ہونے والے سانحے میں 40 سے زائد پاکستانی زندہ جل گئے تھے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کو آج 10برس مکمل ہوگئے۔

فروری 18، 2007 کو ہندو انتہا پسندوں نے لاہور اور دہلی کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس پر بم حملہ کرنے کے بعد آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ پاکستانی مسافرزندہ جل گئے تھے۔ سابق بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو بم دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا۔

تحقیقات ہوئی تو اس گھنائونی سازش میں حصہ لینے والے بھارتی فوج کے کئی چہرے بے نقاب ہوئے۔ تحقیقات کے بعد اس وقت کے حاضر سروس بھارتی کرنل پروہت، میجر اپادھیا، انتہا پسند ہندو رہنما سوامی آسیم آنند اور کمل چوہان دھماکے میں ملوث پائے گئے۔

مرکزی ملزم آسیم آنند نے اعتراف جرم بھی کیا کہ بھارتی فوج کی مدد سے یہ درندگی آر ایس ایس جیسی انتہا پسند تنظیم اور تنگ نظر ہندئوں کی کارستانی تھی ۔بھارت میں 10 برسوں میں3 حکومتیں تبدیل ہوچکی ہیںلیکن انتہا پسند قاتل آج بھی دندناتے پھرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔