ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 فروری 2017
صوبائی حکومت نے مقبول کی گرفتاری کے لئے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا، پولیس: فوٹو: ایکسپریس نیوز

صوبائی حکومت نے مقبول کی گرفتاری کے لئے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا، پولیس: فوٹو: ایکسپریس نیوز

ڈی آئی خان: مڈی روڈ پر سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پرسیکیورٹی فورسز نے ناکے پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تینوں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے کلاچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی

پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مقبول، شفیع اورسعد کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے حملہ آور متعدد کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تهے جبکہ صوبائی حکومت نے مقبول نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے 10 لاکھ روپے انعام مقررکر رکھا تھا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ملک بھر میں کومبنگ آپریشن میں 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ 2 روز قبل درگاہ لعل شہباز قلندرمیں ہونے والے خودکش حملے میں 88 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہیں جبکہ حملے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔