بھارتی اداکارہ کو چلتی گاڑی میں جنسی استحصال کا سامنا

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 فروری 2017
نامعلوم افراد نے اداکارہ کو گاڑی سمیت اغوا کیا اور ان کو جنسی ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی، فوٹو؛ فائل

نامعلوم افراد نے اداکارہ کو گاڑی سمیت اغوا کیا اور ان کو جنسی ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی، فوٹو؛ فائل

کوچی: بھارتی مقامی فلم نگری کی مشہور اداکارہ بھوانا کو اغوا کرلیا گیا جب کہ ملزمان اداکارہ کو جنسی ہراساں کرکے فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کئ ملیائم فلم نگری کی معروف اداکارہ بھوانا فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترشور شہر سے کوچی جارہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اداکارہ کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا جب کہ ملزمان اداکارہ سے چلتی گاڑی میں ہی دست درازی کرتے رہے اور اس دوران ان کی ویڈیو بھی بنائی تاہم ملزمان ڈیڑھ گھنٹے بعد اداکارہ کو کوچی کے قریب گاڑی سے پھینک کر فرار ہوگئے۔

اداکارہ کی جانب سے مقدمے کی درخواست کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ان کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اداکارہ کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے پیسے بٹورنا چاہتے تھے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔