- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
اسلام آباد یونائٹیڈ نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد پشاورزلمی کو شکست دیدی
شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام یونائٹیڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔ مصباح الیون کی جانب سے ڈیوان اسمتھ اور رفعت اللہ مہمند نے اننگز کا آغاز کیا لیکن رفعت 11 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ہیڈن بھی 2 رنز ہی بناسکے اور سیم بلنگز بھی 11 رنز پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مصباح الحق 5 اور شین واٹسن 30 رنز بنا کر آخری اوور کی پانچویں گیند پر 2 رنز لیتے ہوئے رن آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی، جنید خان، شکیب الحسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے ڈیرن سیمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر تمیم 4 رنز بنانے کے بعد 17 کے مجموعی اسکور پررومان رئیس کا شکار بن گئے۔ دوسرے آنے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جو 10 رنز ہی بنا سکے اور یوں پشاور زلمی کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کامران اکمل 19، این مورگن 28، صہیب مقصود صفر، شکیب الحسن 5 اور کپتان ڈیرن سیمی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شاہد آفریدی 17 اور وہاب ریاض 23 رنز بنا سکے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے محمد سمیع نے 3، رومان رئیس اور شاداب خان نے 2،2 جب کہ محمد عرفان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔