سانحہ مال روڈ کا سہولت کار لنڈا بازار میں واقع گودام میں 2 دن ٹھہرا رہا

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 فروری 2017
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کولنڈا بازار سے آپریشن کے دوران انوار الحق کو حراست میں لیا، فوٹو؛ فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کولنڈا بازار سے آپریشن کے دوران انوار الحق کو حراست میں لیا، فوٹو؛ فائل

 لاہور: ایکسپریس نیوز نے سانحہ مال روڈ کے سہولت کار کے ٹھکانے کا پتا لگا لیا جس میں پتا چلا ہےکہ سہولت کار انوار الحق خودکش دھماکے سے 2 روز قبل لنڈا بازار میں واقع گودام میں ٹھہرا ہوا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہولت کارانوارالحق خودکش دھماکے سے  2 روزقبل لنڈا بازار میں واقع ایک ہوزری گودام میں آکر ٹھہرا تھا، 2مرلے کا یہ گودام باجوڑ ایجنسی کے رہائشی جمعہ خان نے کرائے پر لے رکھا تھا جب کہ اس سے پہلے انوارالحق 2010 سے شادباغ میں رہائش پذیرتھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سانحہ مال روڈ کا سہولت کار30 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

واضح رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کولنڈا بازاربند ہونے کے بعد خفیہ آپریشن کیا تو انوارالحق سمیت 10 افراد کوحراست میں لیا گیا تھا۔ لنڈابازارکے لوگوں کے مطابق گودام میں آنے والوں کی نقل وحرکت محدود تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔