348 قیدیوں کو پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد کا فیصلہ

قیصر شیرازی  اتوار 19 فروری 2017
اڈیالہ جیل میں قید 11 دہشت گردوں کا سیل مکمل طور پر الگ کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اڈیالہ جیل میں قید 11 دہشت گردوں کا سیل مکمل طور پر الگ کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ سمیت ملک بھرکی جیلوں میں پھانسی کی سزاؤں کے منتظر سنگین ترین مقدمات کے 138 دہشت گردوں اور قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پھانسی کی سزائیں پانے والے 210 قیدیوں کو پھانسیاں دینے کا عمل پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سنگین ترین مقدمات میں پھانسی کی سزا پانے والے 16 مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس زیر التوا ہیں جبکہ سپریم کورٹ سے جن ملزمان کی پھانسی کے خلاف اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں، ان سب کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں تاہم اڈیالہ جیل میں قید 11 دہشت گردوں کا سیل مکمل طور پر الگ کردیا گیا ہے جہاں تک عام قیدیوں کی رسائی بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ ان کی بیرک کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے وہاں کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔