چھچھورا کہنے کے بعد صبا قمرنے سلومیاں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ویب ڈیسک  اتوار 19 فروری 2017
  صبا قمر کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ رواں سال مارچ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

صبا قمر کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ رواں سال مارچ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

ممبئی: پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ سلمان خان نہ صرف بہت بڑے اداکار ہیں بلکہ  شائستہ طبیعت کے مالک بھی ہیں۔

صبا قمر کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق دلچسپ جواب دیے تھے تاہم اب ادکارہ نے وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : صبا قمر نے سلمان خان کو چھچھورا قرار دے دیا

صبا قمر کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی پر چلنے والا مارننگ شو ایک مزاحیہ انداز کا پروگرام  ہے جہاں اداکاروں سے مزاحیہ سوالات کیے جاتے ہیں اور اس کا جواب بھی اسی انداز میں دیا جاتا ہے لہذا پروگرام میں جو کچھ کہا وہ صرف ایک تفریح تھی لیکن بھارتی فلم انڈسٹری سے مجھے بہت زیادہ محبت ہے اور میں بالی ووڈ انڈسٹری کی بہت ذیادہ عزت بھی کرتی ہوں جب کہ سلمان خان خود ایک بہت بڑے اداکار ہیں اور وہ انتہائی نرم مزاج اور شائستہ طبیعت کے مالک ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم کا پوسٹرجاری

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ رواں سال مارچ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں انہوں نے عرفان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔