کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز سے مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 20 فروری 2017
شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، ترجمان رینجرز. فوٹو: فائل

شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، ترجمان رینجرز. فوٹو: فائل

 کراچی: ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔