پوپ فرانسس کی پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت

خبر ایجنسیاں  پير 20 فروری 2017
پوپ نے پاکستان میں دھماکوں کے شہدا اور ان کے لواحقین کے لیے دعا بھی کی ہے۔ فوٹو: فائل

پوپ نے پاکستان میں دھماکوں کے شہدا اور ان کے لواحقین کے لیے دعا بھی کی ہے۔ فوٹو: فائل

ویٹیکن: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پوپ فرانسس نے پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی عیسائی برادری پاکستان کے عوام کے لیے دعا کرے جس کے بعد پوپ نے پاکستان میں دھماکوں کے شہدا اور ان کے لواحقین کے لیے دعا بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کرائی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔