فٹنس کے بغیر چلنے والی خستہ حال بسوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  پير 20 فروری 2017
تمام ڈپٹی کمشنرز خستہ حال بسوں کے خلاف ٹریفک پولیس کے تعاون سے مہم شروع کریں گے۔ فوٹو : فائل

تمام ڈپٹی کمشنرز خستہ حال بسوں کے خلاف ٹریفک پولیس کے تعاون سے مہم شروع کریں گے۔ فوٹو : فائل

کراچی: شہر کی سڑکوں پر چلنے والی پرانی اور خستہ حال بسوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، فٹنس کی خلاف ورزی کرنے والی بسوں اور منی بسوں سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو شہر میں چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس سے مل کر اس پابندی پر 20 مارچ سے عملدرآمد کرائے گی تاہم بس مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اس دوران اپنی وہ گاڑیاں مرمت کراکر ٹھیک اور قانونی تقاضوں کے مطابق بنالیں20 مارچ سے تمام ڈپٹی کمشنرز خستہ حال بسوں کے خلاف ٹریفک پولیس کے تعاون سے مہم شروع کریں گے۔

یہ فیصلہ اتوار کو کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ، ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن غلام سرور جمالی، ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔II فرحان غنی ، ڈپٹی کمشنرز تمام اضلاع کے ایس ایس پیزٹریفک پولیس ،ڈائریکٹر ترقیات و منصوبہ بندی کمشنر کراچی سید محمد شکیب کراچی،ڈائریکڑ ٹریفک انجینئرنگ بیورو قاضی عبدالقادر ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔