- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
- چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا
- پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ
- کراچی پریس کلب سے ایم کیو ایم لندن کے متعدد کارکنان گرفتار
- خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے اسکول کھولنے کا اعلان
- پاکستان نے ملکی سطح پر تیار پہلی الیکٹرک کار پیش کردی
- راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر تہرے قتل کی دوسری سنگین واردات
تمنا بیگم کی 5ویں برسی آج منائی جائے گی

1960 میں ریڈیو سے کیرئیر کا آغاز کیا،پہلی فلم ’’دامن‘‘ 1962میں ریلیز ہوئی۔ فوٹو: نیٹ
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ تمنا بیگم کی 5ویں برسی آج منائی جائے گی۔
تمنا بیگم کا اصل نام صوفیہ بیگم تھا، بریلی (بھارت) میں پیدا ہوئیں، تقسیم کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئیں۔ 1960ء میں ریڈیو پاکستان کراچی سے انھوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اسی دوران تھیٹر کے معروف اداکار اور لکھاری کمال احمد رضوی نے انھیں اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا، اس ڈرامے سے متاثر ہو کر ہدایتکار مسعود پرویز نے انھیں اپنی فلم ’’سرحد‘‘ میں کاسٹ کرلیا، ان کی فلم کی ریلیز سے پہلے ہدایتکار قدیر غوری کی فلم ’’دامن‘‘ میں کاسٹ کرلیا گیا یہ فلم 1962میں ریلیز ہوئی۔
1970ء تا 1980ء تمنا بیگم کے مصروف ترین سال تھے۔ انھوں نے 235 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم انڈسٹری کے تمام نامور فنکاروں کے ہمراہ بھی کردار ادا کیے۔
علاوہ ازیں تمنا بیگم کو بہترین کردارنگاری پر دونگار ایوارڈ، بولان ایوارڈ، امن ایوارڈاور اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی آخری فلم 2004ء میں پنجابی فلم ’’گجر دا کھڑاک‘‘ تھی۔
یاد رہے کہ مرحومہ 20 فروری 2012ء کو انتقال کرگئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔