لتا منگیشکر کو 2017ء کے لیجنڈری ایوارڈ سے نوازا گیا

اے پی پی  پير 20 فروری 2017
گلوگاری کے شعبے میں جو مقام حاصل کیا ہے کہ وہ ان کے مداحوں کی مرہون منت ہے، گلوکارہ۔ فوٹو؛ فائل

گلوگاری کے شعبے میں جو مقام حاصل کیا ہے کہ وہ ان کے مداحوں کی مرہون منت ہے، گلوکارہ۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کو 2017 کے لیجنڈری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 81 سالہ لتا منگیشکرکو فلم نگری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایشیا پیسفک برانڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے لیجنڈری ایوارڈ دیا گیا ہے۔

گلوکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر ایوارڈ کے ہمراہ اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایوارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے گلوگاری کے شعبے میں جو مقام حاصل کیا ہے کہ وہ ان کے مداحوں کی مرہون منت ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔