انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوک آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

ویب ڈیسک  پير 20 فروری 2017
کھلاڑیوں کی  نیلامی میں بین اسٹوک کو پونے رائزنگ نے ساڑھے 14 کروڑ میں خریدا : فوٹو : فائل

کھلاڑیوں کی نیلامی میں بین اسٹوک کو پونے رائزنگ نے ساڑھے 14 کروڑ میں خریدا : فوٹو : فائل

ممبئی: انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوک بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن کے اب تک کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انگلش ٹیم کے آل رانڈر بین اسٹوک انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی ہونے والی نیلامی میں بین اسٹوک کو پونے رائزنگ نے ساڑھے 14 کروڑ میں خریدا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یوراج 16 کروڑ کے عوض دہلی میں شامل

انگلینڈ ہی کے آل رانڈر تائمل ملز دوسرے مہنگے کھلاڑی قرار پائے جنہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے 12 کروڑ میں خریدا۔ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو دہلی نے 5 کروڑ میں خریدا جب کہ پہلے جنوبی افریقا کے عمران طاہر، بھارت کے  ایشانت شرما، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور ان کے ہم وطن کرس جورڈن ناقابل فروخت رہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جواری آئی پی ایل کے فائنل پر داؤ میں لگائی گئی بیوی ہار گیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔