حیران ہوں کس نے میرے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائیں، فریدہ جلال

ویب ڈیسک  پير 20 فروری 2017
شروع میں تو مجھے اپنے انتقال کی خبر سن کر ہنسی آئی لیکن کچھ ہی دیر بعد ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا فریدہ جلال۔ فوٹو : فائل

شروع میں تو مجھے اپنے انتقال کی خبر سن کر ہنسی آئی لیکن کچھ ہی دیر بعد ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا فریدہ جلال۔ فوٹو : فائل

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی خبر جھوٹی ثابت ہوئی جب کہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نہ جانے کون بے بنیاد خبریں پھیلارہا ہے۔

گزشتہ رات سوشل میڈیا پر معروف بھارتی اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی خبروں نے اداکارہ کے مداحوں کو پریشان کردیا تاہم فریدہ جلال کے انتقال کی تمام خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حدیقہ کیانی لندن میں منشیات اسمگلنگ کی جھوٹی خبروں پر بھڑک اٹھیں

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں کون پھیلارہا ہے، شروع میں تو مجھے اپنے انتقال کی خبر سن کر ہنسی آئی لیکن کچھ ہی دیر بعد ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا اور ہر کوئی مجھ سے ایک ہی سوال کررہا تھا جس پر میں شدید پریشان ہوگئی، میں حیران ہوں کہ لوگ پتہ نہیں کیوں اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔