ہٹلر کا فون 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں فروخت

ویب ڈیسک  پير 20 فروری 2017
ایڈولف ہٹلر کے ٹیلی فون کے لیے نیلامی کا آغاز ایک لاکھ ڈالر سے ہوا جو 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایڈولف ہٹلر کے ٹیلی فون کے لیے نیلامی کا آغاز ایک لاکھ ڈالر سے ہوا جو 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

واشنگٹن: دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں افراد کی موت کا حکم دینے والے جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کا لال رنگ کا ٹیلی فون  نیلامی میں 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میری لینڈ نامی کمپنی نے 70 سے زائد تاریخی اشیا نیلامی کے لیے پیش کی جس میں جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کا ذاتی ٹیلی فون بھی شامل تھا جو انہوں نے خاص طور پر دوسری جنگ عظیم کے دوران استعمال کیا اور اس فون کو اس وقت کا سب سے مہلک ہتھیار سمجھا گیا کیوں کہ اس سے ایڈولف ہٹلر نے لاکھوں افراد کے موت کے احکامات جاری کیے۔

ایڈولف ہٹلر کے ٹیلی فون کے لیے نیلامی کا آغاز ایک لاکھ ڈالر سے ہوا جو 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔ 1945 میں دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد یہ فون برطانوی فوجی افسر کو ہٹلر کے بنکر سے ملا تھا جب کہ فون  پر ایڈولف ہٹلر کا نام اور نازی نشان بھی موجود تھا جب کہ برطانوی فوجی افسر کے بیٹے نے یہ فون نیلامی کے لیے پیش کیا۔

نیلام گھر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ کوئی عام ٹیلی فون نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا تاریخی آلہ ہے جس سے لوگوں کی موت کا پروانہ لکھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔