- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
عراقی فورسز کی مغربی موصل میں کارروائیاں، 93 داعش جنگجو ہلاک
بغداد: عراقی شہر موصل کے مغربی علاقوں میں فوجی کارروائی کے دوران داعش کے 93 شدت پسند ہلاک ہوگئے، کارروائی میں دہشت گردوں کے22 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
عراقی وزارت دفاع کی جانب سے موصل میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں تاہم ترجمان نے بتایا کہ فضائی کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر جنگجوؤں کا جانی نقصان ہوا ہے اور داعش کی 18 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں، موصل میں زمینی کارروائی میں امریکی فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔
دوسری طرف امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس گزشتہ روز عراق کے غیر علانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے، گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد امریکی حمایت یافتہ عراقی فورسز کی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جاری کوششوں کا جائزہ لینا اور اس بارے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
امریکی وزیر دفاع کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ اس دورے میں عراق کے تیل پر تو بات نہیں ہونے جا رہی تو میٹس نے اسے رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ کرنے کیلیے نہیں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔