- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
لہسن کھا کر بینائی تیز کیجیے
آپ نے پڑھ رکھا ہو گا کہ لہسن امراض قلب میں افاقہ پہنچاتا ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ غذائی نعمت ہماری بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عمر گزرنے کے ساتھ نظر کمزور ہونا فطری بات ہے۔ جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے جہاں جسم کے دوسرے حصوں کو نقصان پہنچتا ہے ،وہیں آنکھوں کی بینائی بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔ہارورڈ میڈیکل سکول کی ایک طبی تحقیق نے افشا کیا ہے کہ جسم مین کولیسٹرول کم رکھنے سے بڑھتی عمر کے باعث جنم لینے والی بینائی کی کمزوری کو ٹھیک کرنا ممکن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیسٹرول بڑھنے سے آنکھ کی پتلی میں چربی جمع ہونے لگتی ہے ۔اس سے بینائی کمزور یا جا بھی سکتی ہے۔تحقیق میں ایسے مرد وزن کو ’’لیپیٹور‘‘(Lipitor) نامی دوائی دی گئی جن کی بینائی بڑھتی عمر سے متاثر ہوچکی تھی۔ لیپیٹور انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتی ہے۔دوران تحقیق اکثر لوگوں کی آنکھوں کے نیچے چربی کم ہوئی تو ان کی نظر میں بہتری دیکھی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن بھی ایک ایسی قدرتی دوائی ہے جس کی مدد سے کولیسٹرول کم کرنا ممکن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دن میں آدھی توڑی لہسن کھانے سے کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ہمارا بلڈ پریشر زیادہ رہے تو جسم میں خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور بینائی کم ہوجاتی ہے۔دراصل ہماری آنکھ کی پتلی کو آکسیجن کی مناسب مقدار درکار ہوتی ہے لیکن ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے ایسا نہیں ہوپاتا اور نظر کمزور ہونے لگتی ہے۔ اگر لہسن کو پیس یا چباکر کھایا جائے تو اس سے نکلنے والے پانی کے باعث ہمارے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رہنے سے آنکھ کے افعال ٹھیک رہتے ہیں۔ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ لہسن کو کسی چمچ یا چاقو سے دباکر توڑ لیں اور پھراس کا استعمال کریں ،یوں نظر ٹھیک رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔