ملک وقوم کیلیے بھائی کا خون معاف کرنے کوتیارہوں، غلام بلور

ایکسپریس نیوز  پير 7 جنوری 2013
طالبان رہنماؤں سے مذاکرات ضروری ہیں، قیام امن کیلیے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا چاہیے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

طالبان رہنماؤں سے مذاکرات ضروری ہیں، قیام امن کیلیے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا چاہیے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پشاور: اے این پی کے رہنما اور ریلوے کے وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ میرے بھائی بشیراحمد بلور کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی، وہ صرف ملک دشمن قوتوں کیخلاف تھے۔

حملہ کرنے والے اتنے بہادر ہوتے تو اجرتی قاتلوں کی مدد حاصل نہ کرتے، سامنے آکر بندوق چلاتے۔ اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ملک، قوم اور جمہوریت کا مفاد ہو تو ہم اپنے بھائی کا خون معاف کرنے کو تیار ہیں۔

 

03

ملکی سالمیت ‘ قیام امن اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلیے طالبان رہنماؤں سے بات چیت  ضروری ہے تاہم اس سلسلے میں کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، سر سے پانی گزر رہا ہے قیام امن کیلئے کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا چاہیے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔