قوم کے حوصلے بلند ہیں حملوں سے گھبرانے والے نہیں، وزیر اعظم

ویب ڈیسک  منگل 21 فروری 2017
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانی لائق تحسین ہے، وزیر اعظم: فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانی لائق تحسین ہے، وزیر اعظم: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم نے چارسدہ دھماکے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں حملوں سے گھبرانے والے نہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے چارسدہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیاب ہوں گے، حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی جب کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں حملوں سے گھبرانے والے نہیں ۔ وزیراعظم نوازشریف نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی کی اور حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانی لائق تحسین ہے، اہلکاروں نے قربانی دے کربڑے حادثہ سے بچا لیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: چارسدہ کی عدالت پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 افراد شہید

دوسری جانب صدرمملکت ممنون حسین نے بھی چارسدہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے.

واضح رہے کہ چارسدہ میں تنگی کی تحصیل کچہری پردہشت گردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ پولیس نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔