قاضی حسین کا انتقال امت مسلمہ کا نقصان ہے، مولانا حمداللہ جان

ایکسپریس نیوز  پير 7 جنوری 2013
قاضی حسین احمدکی وفات سے امت مسلمہ ایک باوقار اور دوراندیش و صلح جو لیڈر سے محروم ہوگئی ہے,مولانا حمداللہ جان فوٹو: ایکسپریس ، فائل

قاضی حسین احمدکی وفات سے امت مسلمہ ایک باوقار اور دوراندیش و صلح جو لیڈر سے محروم ہوگئی ہے,مولانا حمداللہ جان فوٹو: ایکسپریس ، فائل

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمامولانا حمداللہ جان نے سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو امت مسلمہ کا نقصان قرار دیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں مولانا حمداللہ جان نے کہا کہ قاضی حسین احمدکی وفات سے امت مسلمہ ایک باوقار اور دوراندیش و صلح جو لیڈر سے محروم ہوگئی ہے جنہوں نے ہمیشہ استعماری قوتوں کے مقابلے میں مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دیا اور زندگی بھر اپنی جدوجہد سے نہ صرف جماعت اسلامی کو عوامی جماعت بنادیا بلکہ وہ ہمیشہ دینی قوتوں کے اتحاد کیلیے کوشاں رہے۔ انھوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی ملی، علمی اور سیاسی خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیںگی اور ان کا خلا مشکل سے پورا ہوسکے گا۔ مولانا حمد اللہ جان نے مرحوم کے پسماندگان سے دلی تعزیت کی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔